کویت اردو نیوز ، 17 اکتوبر 2023: سرائیل نے مشہور امریکی ماڈل جیجی حدید کو غزہ میں فضائی حملوں کا نشانہ بننے والے بے گناہ فلسطینیوں کی حمایت پر دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
جیجی حدید نے فلسطین میں انسانی المیے پر سخت موقف اپنایا اور اسرائیلی حکومت کے ظالمانہ اقدامات پر تنقید کی۔
امریکی ماڈل نے واضح الفاظ میں لکھا کہ جس طرح یہودیوں کا اسرائیلی حکومت کے اقدامات سے کوئی تعلق نہیں اسی طرح اسرائیلی حکومت پر تنقید کو یہود مخالف نہیں کہا جا سکتا اور فلسطین کی حمایت حماس کی حمایت نہیں ہے۔
اسرائیلی حکومت کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے امریکی ماڈل کو سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ وہ یہودی بچوں کی ہلاکت پر کیوں آنکھیں بند کر رہی ہے۔
سرکاری اکاؤنٹ میں مزید کہا گیا کہ جیجی حدید کی خاموشی ظاہر کرتی ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں اور اسرائیل امریکی ماڈل کو نہیں چھوڑے گا۔