کویت اردو نیوز،13جولائی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کے فین نکلے، سنجے نے جاوید سے جلد ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں جاوید میانداد نے سنجے دت کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سنجے دت جاوید میانداد کو سلام کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘آپکی ویڈیو دیکھ کر بہت مزہ آیا۔ بہت عرصے بعد آپکو دیکھ رہا ہوں، بہت اچھا لگا۔’
سنجے دت نے ویڈیو کے اختتام میں جاوید میانداد کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ‘جلد کینڈی میں ملاقات کرتے ہیں۔’
Thank you Dear @duttsanjay and @OmarKhanOK2 for all the love, anxiously waiting to join @BLoveKandy in August 2023 in #LPL2023. pic.twitter.com/we3Y0aPFBY
— Javed Miandad (@Javed__Miandad) July 11, 2023
سنجے دت کی دعوت کے جواب میں جاوید میاںداد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘رواں سال اگست میں لنکا پریمیئر لیگ کی فرنچائز ‘بی لو کینڈی’ میں شامل ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔’
کینڈی شہر سری لنکا میں واقع ہے جہاں اگلے ماہ لنکا پریمیئر لیگ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ اس موقع پر سنجے دت نے جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔