کویت اردو نیوز : معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز اور ماڈل گیگی حدید نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلینا گومز بھی ان ہالی وڈ فنکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں جنہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
ہالی ووڈ اسٹارز سیلینا گومز اور گیگی حدید نے خط میں لکھا، ’’پیارے صدر بائیڈن، ہم فنکاروں اور وکیلوں کے طور پر اکٹھے ہوئے ہیں، لیکن اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم بحیثیت انسان اسرائیل اور فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع پر فکر مند ہیں۔ ”
خط میں لکھا گیا ہے کہ "امریکی صدر کی حیثیت سے ہم آپ اور امریکی کانگریس سے غزہ اور اسرائیل کی صورتحال کو کم کرنے اور مزید جانوں کے ضیاع سے قبل غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔” یہ ایک بربادی ہے۔”
بائیڈن کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ "حالیہ دنوں میں ہزاروں بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ تمام جانیں قیمتی ہیں، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا نسل سے ہو۔”
خط میں مزید کہا گیا کہ ہم فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔
اس سے قبل سیلینا گومز نے غزہ کی صورتحال کے باعث کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 3,900 بچوں اور 2,509 خواتین سمیت 9,500 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔