کویت اردو نیوز ، 14 اکتوبر 2023: ٹائیگر 3 کے بعد بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنی اگلی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک محب وطن افسر کا کردار ادا کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار کی اگلی فلم حب الوطنی پر مبنی ہے اور اس مقصد کے لیے وہ خود کو جسمانی طور پر تیار کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اداکار نے طویل عرصے بعد ایک ایسی فلم کا انتخاب کیا ہے جس میں وہ مختلف نظر آئیں گے جس کے لیے وہ کافی سخت جم ٹریننگ بھی کر رہے ہیں اور اپنی خوراک پر توجہ دے رہے ہیں۔
یہ فلم مالدیپ میں 1988 میں ہونے والی بغاوت پر مبنی ہے، جس کے دوران بھارتی فوج نے مالدیپ کے ایک گروپ کی طرف سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، جس کی قیادت تاجر عبداللہ لتوفی کر رہے تھے، اور فلم میں سلمان خان مشن کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔
دوسری جانب فلم کی مکمل کاسٹ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دینے کے علاوہ سلمان خان کے مدمقابل مرکزی خاتون کردار کی تلاش جاری ہے، جو ممکنہ طور پر سمانتھا ہوں گی۔
اس فلم کا ٹائٹل ابھی واضح نہیں ہے لیکن اس کی شوٹنگ 2024 میں شروع ہوگی اور اس کی ہدایت کاری وشنو وردھن کریں گے۔