کویت اردو نیوز،30 ستمبر 2023 : اس میں کوئی شک نہیں کہ گرم مصالحہ کھانے میں نہ صرف ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ کھانے کو منفرد مہک بھی دیتا ہے۔
ان گرم مصالحوں میں سب سے اہم مصالحہ ‘لونگ’ ہے جو اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے جانا جاتا ہے ، یہ زمانہ قدیم سے مختلف کھانوں میں استعمال ہوتی رہی ہے ، نہ صرف کھانے کے طور پر بلکہ اپنی طبی خصوصیات کی وجہ سے اسے کئی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے ، لونگ کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے علاوہ انسانی صحت کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتی ہے۔
لونگ میں یوجینول نامی طاقتور اینٹی انفلامیٹری کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے، جو جسم میں گٹھیا جیسی بیماری کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے ، لونگ میں ایک خاص عرق ہوتا ہے، جو منہ اور گلے کی سوزش کو بھی دور کرتا ہے۔
لونگ کی درد کو کم کرنے والی خصوصیات یوجینول نامی مرکب کی وجہ سے ہیں۔ لونگ ایک قدرتی علاج ہے جو دانتوں کے درد، پٹھوں میں درد اور سر درد کے علاج میں مدد کرتا ہے۔
اینٹی مائکروبیل خصوصیات
لونگ میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات ہوتی ہیں جو جسم میں انفیکشن کے لیے بہترین علاج ہیں۔
لونگ کا تیل منہ، گلے، کان اور جلد میں بیکٹیریا اور فنگس کو مارنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ، لونگ ہاضمے اور معدے کی خرابی، بدہضمی کو دور کرنے اور سوزش کو کم کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔
لونگ کے تیل میں موجود کئی مرکبات معدے کے السر کو روکنے میں مدد دیتے ہیں، لونگ میں پائے جانے والے اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہاضمے کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔
لونگ میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز سے لڑ کر عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرتے ہیں ، یہ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچاتے ہیں اور چہرے کی باریک لکیروں اور جھریوں کو کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
لونگ قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس کے جوس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کی زیادہ مقدار نہ صرف مدافعتی نظام کو بڑھاتی ہے بلکہ نقصان دہ جراثیم سے بھی بچاتی ہے۔