کویت اردو نیوز ، 8 اکتوبر 2023: افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان نے ورلڈ کپ کی فیس صوبہ ہرات میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روز افغانستان کے صوبے ہرات میں 6.3 شدت کے زلزلے نے مقامی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا جب کہ آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ ہرات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صوبے کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے افغان کرکٹر راشد خان نے ورلڈ کپ کی میچ فیس زلزلہ متاثرین کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
راشد خان کا کہنا ہے کہ ‘میں اپنی تمام کرکٹ ورلڈ کپ میچ فیس متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے عطیہ کر رہا ہوں ، جس سے ضرورت مند لوگوں کی مدد ہو گی’۔
Related posts:
ٹرانس جینڈر بل کے نتائج آنا شروع، نوجوان نے بابر اعظم کو کھلے عام شادی کی پیشکش کر دی
ورلڈ کپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل تقریب کی ویڈیو وائرل
پاکستان بمقابلہ سعودی عرب، پاکستانی خاتون فٹبال پلئیر نے "میسی" کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، شاندار گول کی...
کویت: پاکستانی کھلاڑی نے کویت کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
کویت نے پاکستان کو فٹبال چیمپئن شپ میں 4-0 سے شکست دے دی
محمد شامی سجدہ کرتے کرتے رک گئے؛ شائقین کرکٹ کی خوب تنقید
ایرانی کھلاڑیوں نے اپنے ہی ملک کا قومی ترانہ گانے سے انکار کردیا
شائقین کرکٹ کی سانسیں بند کرنے والے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی