کویت اردو نیوز ، 2 نومبر 2023: غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں معروف فلسطینی اداکارہ انس الصقع اپنی دو بیٹیوں سمیت شہید ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری میں معروف فلسطینی اداکارہ انس الصقہ کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اس بمباری کے نتیجے میں اداکارہ انس اور ان کی دو بیٹیاں شہید ہو گئیں۔ فلسطینی وزارت ثقافت نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اداکارہ اور ان کی بیٹیوں کی شہادت کا اعلان کیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے کئی کمیونٹی انٹرایکٹو سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا تھا، اور انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی تھی۔
اس سے قبل اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر عونی الدوس اور معروف ادیب و شاعرہ حبہ ابوندا بھی شہید ہو گئے تھے۔