کویت اردو نیوز ، 19 اکتوبر 2023 : بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار ٹائیگر شیروف، اداکارہ کریتی سینن اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نئی فلم ‘گناپاتھ: اے ہیرو از بورن’ کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔
نئی ایکشن فلم میں نہ صرف بالی ووڈ کی اسٹار کاسٹ شامل ہیں بلکہ ہالی ووڈ کے معروف اسٹنٹ ڈائریکٹر ٹم مین بھی اپنا تعاون فراہم کررہے ہیں۔
ٹم مین اس سے قبل ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرز لیگیسی آف لائز، ٹرپل تھریٹ اور ایکسیڈنٹ مین میں شاندار ایکشن سیکوئنس بنا چکے ہیں۔
فلم کے نئے پرومو میں ٹائیگر شیروف کے حیران کن ایکشن مناظر اور کریتی سنن کے نئے ایکشن لک کو مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔
‘گناپاتھ: اے ہیرو از برن’ اس سال 20 اکتوبر کو دنیا بھر میں پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم ، کناڈا میں ریلیز ہوگی۔