کویت اردو نیوز ، 27 اکتوبر 2023: آسٹریلوی ویمن کرکٹر الیسا ہیلی کتے کے کاٹنے کے بعد ویمن بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئیں۔
آسٹریلوی ویمن کرکٹر الیسا ہیلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو بتایا کہ کتے کے کاٹنے سے ان کی انگلی بری طرح زخمی ہوگئی ہے، ان کا آپریشن ہوچکا ہے اور وہ بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔
ایلیسا ہیلی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے انہیں پانچ ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ وہ سڈنی سکسرز کے لیے ویمن بگ بیش لیگ کھیلنا چاہتی تھیں لیکن اب میری توجہ جلد فٹ ہونے پر ہے، اس دوران میں ٹیم کے ساتھ رہوں گی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کو 21 دسمبر سے بھارت کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنا ہے تاہم وہ بھی اس میچ میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار ہیں۔
Related posts:
کرسٹیانو رونالڈو کو مل گئی سعودی حکمران سے سونے کی موٹرسائیکل؟
عمران خان نے دبئی میں کھیلوں کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا
قطر میں آج سے خلیفہ اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز
ورلڈ کپ پر ڈینگی کا حملہ، شبمن گل کا ٹیسٹ مثبت آگیا
عالمی اسکیٹنگ چیمپئن شپ، کویت نے پہلے ہی دن 3 گولڈ میڈل جیت لئے
رونالڈو نے ان شاءاللہ کہہ کر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا
ورلڈ کپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل تقریب کی ویڈیو وائرل
فیفا فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے والے شائقین قطر نہیں جا سکیں گے