کویت اردو نیوز، 27 ستمبر 2023 : بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کے مداحوں کا انتظار ختم ، کیوں کہ یش راج فلمز نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کا ٹیزر جاری کردیا ہے۔
فلم اسٹار سلمان خان کی نئی آنیوالی فلم ’ٹائیگر3‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ، یہ فلم منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اب تک کی بہترین فلم سمجھی جا رہی ہے ۔
ٹیزر کا آغاز سلمان خان کی ایک جھلک کے ساتھ ہوتا ہے ، اداکار کہتے ہیں کہ بھارت کی بیس سال خدمت کرنےکےبعد کیا ٹائیگر کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے ؟ کیاٹائیگرغدارہے؟ یاٹائیگرایک محب وطن ہے؟ پسِ منظر میں گولیوں کی آواز بھی سُنائی دے رہی ہے ، اس کے بعد اداکار سلمان کو کئی فوجیوں کے ساتھ تن تنہا لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔
ٹیزر دیکھنے کے بعد مداحوں کو اب اس نئی فلم کی ریلیز کا بےصبری کے ساتھ انتظار ہے۔
اس میگا ایکشن اور تھرلر موویمیں فلم اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور اداکار عمران ہاشمی نظر آئیں گے ، فلم کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔