کویت اردو نیوز : بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے شو ’’کافی ود کرن‘‘ میں اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون سے تلخ کلامی کرنے پر معذرت کرلی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ بھارتی فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کے 8ویں سیزن کی پہلی قسط میں بطور مہمان نظر آئے۔
شو کے دوران دپیکا پڈوکون نے چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ تعلقات میں ہونے کے باوجود وہ دوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ یقیناً! وہ دوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات میں تھی لیکن وہ صرف اتنا سوچ سکتی تھی کہ اسے رنویر سنگھ کے پاس واپس جانا ہے کیونکہ وہ اس کے دل میں ہے۔
اس بیان کے بعد دیپیکا پڈوکون کے شوہر رنویر سنگھ ’کافی ود کرن‘ پر بات کرتے ہوئے غصے میں نظر آئے اور انہوں نے اپنی اہلیہ کو تلخ لہجے میں جواب دیا۔
دوسری جانب دپیکا پڈوکون کو بھی ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مردوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ہے۔
تاہم اب ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں رنویر سنگھ اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون سے بھیڑ میں معافی مانگ رہے ہیں۔
دراصل، یہ ویڈیو بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی 58 ویں سالگرہ کی پارٹی کی ہے۔
رنویر سنگھ کی دیپیکا سے معذرت کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے ۔