کویت اردو نیوز : سرکہ، اپنی تیزابیت اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے ساتھ، آپ کے گھر کے لیے ایک مؤثر قدرتی کلینر ہے۔
سرکہ ایک گھریلو مصنوعات ہے جسے ہم صرف کھانے میں استعمال کرنا جانتے ہیں لیکن آپ کو اس کے دیگر فوائد سے آگاہ ہونا چاہیے۔
سیب کاسرکہ، اگر سورج کی جلن پر لگایا جائے تو درد کو دور کرنے اور جلن کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔سرکہ کی سوزش مخالف خصوصیات دھوپ کی وجہ سے ہونے والے سرخ نشانات کو دور کرنے کے لیے بھی مفید ہیں۔
شاید آپ کو معلوم نہ ہو کہ سرکہ کپڑوں سے ضدی دھبوں اور داغوں کو دور کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ، سرکہ جب کپڑے دھونے کے لئے پانی میں ملایا جاتا ہے، یہ کپڑوں کو نرم کر سکتا ہے اور سخت کیمیکلز کے استعمال کے بغیر انہیں تازہ محسوس کروا سکتا ہے۔
بعض اوقات کچن اور باتھ روم کے سنک پر پانی کے دھبے پڑ جاتے ہیں جنہیں آسانی سے صاف نہیں کیا جا سکتا۔ بس ان داغوں پر سرکہ چھڑکیں اور چند منٹ بعد صاف کر دیں۔ اگر شیشے اور کھڑکیوں کو صاف کرنے کے لیے سرکہ اور پانی کو برابر وزن میں ملایا جائے تو ان کی چمک میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
سلور کے داغ دار برتنوں کی چمک بحال کرنے کے لیے اسے گرم پانی، آدھا کپ بیکنگ سوڈا، آدھا کپ نمک، اور ایک کپ خالص سفید سرکہ کے مکسچر میں بھگو دیں، جب تک کہ یہ اپنی چمک بحال نہ کر لیں ۔