کویت اردو نیوز،19اگست: سوئیڈش حکومت نے قرآن پاک کی توہین روکنےکے لیے قانونی آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔
ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوئیڈش حکومت نے ملک میں پولیس کو قرآن پاک کی بےحرمتی روکنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوئیڈش وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ وہ ایک کمیشن تشکیل دینے پر کام کررہے ہیں جو پولیس کو قرآن کی بےحرمتی روکنے جیسے واقعات کیلئے وسیع اختیارات دے گا۔
سوئیڈش حکومت نے قومی سلامتی کو درپیش خطرات کو بنیاد بناکر اس معاملہ پر غور شروع کردیا ہے کیونکہ اس واقعہ سے سوئیڈن میں دہشتگردی کا خطرہ دوسری بلند ترین سطح پر چلا گیا ہے۔
Related posts:
ورک فرام ہوم کرنے والوں کو خوش آمدید کہنے والا ترقی یافتہ ملک
ایپل اسٹور کولوٹ لیاگیا
برطانوی دادی نے 12 ہزار فٹ سے اسکائی ڈائیونگ کر کے اپنی 90 ویں سالگرہ منائی
ترکیہ کا 4 خلیجی ممالک کے شہریوں کیلیے ویزا فری انٹری کا اعلان
ترک صدر کی تقریر، جس نے اسرائیل کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں
خاکروب کو میسی سے آٹو گراف مانگنے کی کڑی سزا مل گئی
بنیادی ضروریات اور اداروں کی کارکردگی کے لحاظ سے 173 ممالک کی فہرست جاری
یہ انسان ہے یا درندے؟