کویت اردو نیوز ، 13 اکتوبر 2023: لوگ شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ اور پربھاس کی فلم سالار کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ دونوں فلمیں کرسمس کے موقع پر ایک ہی دن ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔ اب حالیہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ڈنکی کو 2024 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔اگرچہ ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی تاہم ایک پوسٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر افواہ نے شدت اختیار کر لی ہے۔ جی ہاں، اس کے بعد کئی مداحوں کے دل بھی ٹوٹ گئے۔
تجزیہ کار منوبالا وجین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا، “سالار اور ڈنکی کا تصادم نہیں ہو رہا ہے۔ شاہ رخ خان کی ڈنکی ملتوی ہونے جا رہی ہے۔ پربھاس کا سالار اکیلے ہی ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ فی الحال لوگ اس بات کی مزید تصدیق کے منتظر ہیں ۔