کویت اردو نیوز ، 8 اکتوبر 2023 : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کی ایکشن سے بھرپور فلم ‘تیجس’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
27 اکتوبر 2023 کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں کنگنا رناوت ایک ایئر فورس پائلٹ کے مرکزی کردار میں ہیں۔
اس فلم کی کہانی بھارتی فضائیہ کے پائلٹ تیجس گل کے غیر معمولی سفر کے گرد گھومتی ہے۔
سرویش میوارا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے ٹریلر میں کنگنا رناوت کو فلائنگ سوٹ میں ایئر فورس اسٹیشن سے ٹیک آف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔