کویت اردو نیوز ، 11 اکتوبر 2023: پاکستانی گلوکار اور موسیقار اذان سمیع خان نے اپنے آنے والے البم اذان کا آفیشل ٹریلرجاری کردیاہے۔
47 سیکنڈ کے آفیشل ٹریلر نے مداحوں کو مجموعی طور پر میوزک ویڈیو کی ایک جھلک دکھائی ہے ، مکمل البم 30 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
سامعین مختلف منظرناموں میں صنم سعید، سائرہ یوسف ،عینا خان کے کیمیوز کو دیکھ سکیں گے۔
میوزک البم کے ٹریلر کی ہدایت کاری فلم والا پکچرز کے نبیل قریشی اور فزا علی مرزا نے کی ہے ۔