کویت اردو نیوز ،24 اکتوبر 2023: تامل اور بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی آنے والی تیلگو تھرلر فلم دی گرل فرینڈ کی پہلی جھلک شیئر کی۔
اپنے انسٹاگرام پر فلم کا مختصر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ہےکہ دنیا عظیم محبت کی کہانیوں سے بھری پڑی ہے لیکن کچھ محبت کی کہانیاں ایسی بھی ہیں جو پہلے کبھی نہ سنی ہوں گی اور نہ دیکھی ہوں، ‘گرل فرینڈ’ ایسی ہی کہانی ہے۔
واضح رہے کہ رشمیکا مندانا نے ‘پشپا’ اور ‘گیتھا گووندم’ میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا، ان کی آخری فلم ‘مشن مجنون’ تھی جو رواں سال 20 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔
رشمیکا مندانا جلد ہی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اپنی نئی فلم ‘اینیمل’ میں بڑے پردے پر نظر آئیں گی، جب کہ وہ اس وقت اللو ارجن کے ساتھ بلاک بسٹرفلم ‘پشپا”کےسیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔