کویت اردو نیوز : بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی‘‘ ہالی وڈ فلم کی کاپی نکلی، ریلیز سے قبل ہی تنازعہ شروع ہوگیا۔
شاہ رخ خان کی رواں برس د کامیاب ترین فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کےبعد اب انکی تیسری فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور کیساتھ جاری ہیں اور اداکار کےمداح بھی اس فلم کی ریلیزکا بے صبری کےساتھ انتظار کر رہے ہیں۔ فلمسازوں نے ’’ڈنکی‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا ہے۔ ‘ڈنکی’ ایک مزاحیہ ڈرامہ ہے جو غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے سے متعلق ہے۔
2015 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’’ڈیزرٹو‘‘ کاریمیک ہے۔ فلم کی کہانی غیر قانونی امیگریشن پر مبنی تھی جس میں میکسیکو کے تارکین وطن کارکنوں کا ایک گروپ بہتر زندگی کی تلاش میں غیر قانونی طور پر امریکی سرحد عبور کر گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ نہ صرف ہالی ووڈ فلم ڈیزرٹو اور فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی ایک جیسی ہے بلکہ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ بھی بالکل ہالی ووڈ کی طرح کی گئی ہے۔ فلم کےتمام مناظر بھی اسی فلم سے نقل کیے گئے ہیں۔
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان اور فلم ’ڈنکی‘ کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔