کویت اردو نیوز : بالی ووڈ فلم ’ٹائیگر 3‘ دیکھنے کے لیے سنیما میں آنے والے سلمان خان کے مداحوں کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب فلم دیکھتے ہوئے ناظرین کے ایک گروپ نے ہال کے اندر پٹاخے جلائے۔
سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کاتمام مداحوں کو بے صبری کے ساتھ انتظارتھا اور یہ فلم دیوالی کے موقع پر ریلیزکی گئی ہے۔
یش راج فلمز (YRF) کےبینر تلے یہ فلم اسٹار سلمان خان کی تیسری فلم ہے جس میں سلمان خان نے ایک جاسوس ’ٹائیگر‘ کا کردار ادا کیا ہے۔
ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، سلمان خان کے بڑے پردے پر آنے پر جشن ہاؤس فل تھیٹر میں بھگدڑ میں بدل گیا۔
یہ جشن انتہائی ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو گیا جب شائقین کے ایک گروہ نے اسکریننگ پر آتش بازی کی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایسا لگ رہا تھا جیسے شائقین نے بھرے کمرے میں راکٹ پھینکے ہوں۔
ویڈیو میں کئی مداحوں کو زخمی ہونے سے خود کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان بچانے کیلیے تھیٹر سے باہر بھاگتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔
ہندوستان میں یہ کوئی پہلاواقعہ نہیں بلکہ مالی گاؤں میں فلم اسٹار سلمان خان کے فین کلب نےبھی ٹائیگر 3 کی اسکریننگ کےدوران شدید قسم کیآتش بازی کی تھی اور اسکی ویڈیو بھی آن لائن شیئر کی گئی تھی۔