کویت اردو نیوز: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ‘ٹائیگر 3’ کو مشرق وسطیٰ کے ممالک عمان اور قطر میں ریلیز کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔
‘ٹائیگر 3 ‘ بھارت میں 12 نومبر کو دیوالی کے موقع پر اور اس سے ایک دن پہلے ہفتہ کو بیرون ملک ریلیز کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق عمان اور قطر کے حکام نے فلم کے مواد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور فلم کی اجازت دینے سے متعلق ان کا حتمی فیصلہ ابھی سامنے آنا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کو ’ٹائیگر 3‘ میں پاکستان اور بھارت کی جانب سے کیے گئے مناظر پر تحفظات ہیں اور اگر وہ مطمئن ہوئے تو فلم کی ریلیز کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کلین چٹ مل چکی ہے اور اسے معمول کے مطابق وہاں ریلیز کیا جائے گا۔
Related posts:
ہٹلر کے ساتھ اظہار محبت کرنا معروف امریکی گلوکار کو بہت ہی مہنگا پڑ گیا
نانا پاٹیکر کی اسلام سے محبت:بہنوئی بھی مسلمان،لیکن آج تک ااسلام قبول کیوں نہیں کیا؟
سنی دیول کی نئی فلم کے لیے 100 کروڑ کی آفر
کرنسی نوٹوں سے بنے گلدستے دینا سوشل میڈیا انفلونسرز کو مہنگا پڑ گیا
8 ماہ کی حاملہ اداکارہ دل کادورہ پڑنےسےچل بسی تاہم بچےکوبچالیاگیا
ایشوریا رائےایک بارپھرتنقید کانشانہ بن گئیں
لیو نیٹ فلکس پر کب ریلیزہوگی ؟
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گی