کویت اردو نیوز ، 12 اکتوبر 2023: اکشے کمار جنہوں نے آخر کار ہندوستانی پاسپورٹ حاصل کرلیا ہے ، انہوں اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں کینیڈین پاسپورٹ کیسے ملا؟ مشن رانی گنج کے اداکار نے اپنے 13 فلاپ فلموں پر اس کا الزام لگایا ہے ،جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح بیک ٹو بیک ناکامی نے انہیں اس بات پر یقین دلایا کہ انڈسٹری میں ان کا کامیاب کیریئر نہیں ہوگا اور اس وجہ سے وہ کینیڈا چلے گئے۔ اکشے نے پہلے کی طرح کھل کر کہا، "میں کینیڈین بن گیا کیونکہ ایک وقت میں میری فلمیں اچھی نہیں چل رہی تھیں اور میں نے 13 سے 14 فلاپ فلمیں دیں۔
اس وقت میرا دوست کینیڈا میں رہتا تھا اور اس نے کہا کہ تم یہاں آؤ اور ہم کسی چیز پر کام کریں گے۔ میرے دوست نے مجھے آفر کی تھی کہ ہم مل کر کارگو کا کاروبار کریں گے۔ میں نے کہا ٹھیک ہے میری فلمیں بھی ٹھیک نہیں چل رہی ہیں اور آدمی کو کام کرنا پڑتا ہے چاہے وہ کہیں بھی ہو۔”
اکشے کمار نے مزید کہا، "جب میں ٹورنٹو میں رہنے لگا تو مجھے کینیڈین پاسپورٹ ملا، اس درمیان دو فلمیں ریلیز کے لیے رہ گئیں، دونوں فلمیں ریلیز ہونے کے بعد یہ سپر ہٹ ہوگئیں ۔ میں نے اسے بتایا کہ میں واپس جا رہا ہوں۔ پھر میں نے مزید فلمیں کیں اور آج یہاں پہنچ گیا ہوں ۔