کویت اردو نیوز ، 1 اکتوبر 2023 :بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
معروف کرکٹ میگزین نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت 6 بولرز کی فہرست جاری کردی۔
اس فہرست میں 3 بھارتی باؤلرز کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔ اس فہرست میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بھی شامل ہیں۔
بھارت کے کلدیپ یادیو اس سال اب تک 33 وکٹیں لے چکے ہیں، انہوں نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف 25 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
شاہین آفریدی ابتدائی اوورز میں وکٹیں لینے کے حوالے سے مشہور ہیں اور جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے بھی شاہین آفریدی کو ورلڈ کپ کے ٹاپ باؤلرز میں شامل کر لیا ہے۔
ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیز باؤلرز آسٹریلیا کے گلین میک گرا ہیں جنہوں نے 39 میچوں میں 18.19 کی اوسط سے 71 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سری لنکا کے اسپنر مرلی دھرن نے 40 میچوں میں 19.63 کی اوسط سے 68 وکٹیں حاصل کیں۔