کویت اردو نیوز ، 14 اکتوبر 2023: راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اپنی اداکاری سے سنسنی پیدا کرنے والی عالیہ بھٹ کو آج یوتھ آئیکون کے طور پر جانا جاتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے مداحوں کو زندگی کے اہم مشورے دیے۔
اداکارہ نے غلطیوں اور ناکامیوں کو قبول کرنے کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے، قابل اعتراض فیشن انتخاب اور غلطیاں ہونا معمول کی بات ہے۔
اسکے علاوہ اداکارہ نے ضرورت پڑ جانے پر معافی مانگنےکی اہمیت پربھی زوردیا۔
فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی عالیہ بھٹ نے ’’ہائی وے‘‘، ’’راضی‘‘ اور ’’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘‘ سمیت کئی کامیاب فلمیں کیں اور آج وہ سب سے قیمتی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں ۔