کویت اردو نیوز01 فروری: راس الخیمہ نئے ہاٹ ایئر بیلون، اسکائی ڈائیونگ، ایروبیٹک فلائٹ کے تجربات پیش کرے گا ایوی ایشن ایڈونچر کے شوقین افراد 2022 کی پہلی سہ ماہی میں خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایوی ایشن ایڈونچر کے شوقین افراد کے پاس جلد ہی اپنے خوابوں اور جنون کو پورا کرنے کے لیے مزید انتخابات ہوں گے۔ ایوی ایشن ایڈونچر ٹورازم فرم ایکشن فلائٹ ایوی ایشن 2022 کی پہلی سہ ماہی میں ایوی ایشن ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے ہاٹ ایئر بیلون، اسکائی ڈائیونگ اور ایروبیٹک پروازوں کے تجربات شروع کرے گی۔ کمپنی نے حال ہی میں راس الخیمہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ مہم جوئی کے آپریشنل بیس کے طور پر ایک ہوائی اڈہ قائم کیا جا سکے۔
سی او او اور ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز ایکشن فلائٹ ایوی ایشن "وین جیک” نے کہا کہ "ابتدائی طور پر ہم Red Bull ایئر ریس قسم کے ہوائی جہاز کے ساتھ ایروبیٹک تجربہ پیش کریں گے۔ یہ دنیا کے سب سے اعلیٰ کارکردگی والے ایروبیٹک طیاروں میں سے ایک مسافر ایروبیٹک سواری ہوگی۔ چونکہ یہ بہت اعلیٰ کارکردگی والے ایروبیٹک طیارے ہیں جن میں ایک پائلٹ کے علاوہ ایک مسافر بھی ہوتا ہے۔ ایروبیٹک ہوائی جہاز بہت زیادہ طاقت والے اور قابل ہوائی جہاز ہیں لہٰذا یہ ایک بہت ہی
دلچسپ سواری ہو گی”۔
راس الخیمہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانگی، ایک ایروبیٹک پرواز تقریباً 20 منٹ کی ہوگی اس کے علاوہ راس الخیمہ میں پہلی بار Hot Balloons گرم ہوا کے غبارے کے تجربات بھی متعارف کرائے جائیں گے جس کی پرواز کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹے ہو گا۔ کمپنی 24 مسافروں کی گنجائش کے ساتھ دو بہت بڑے 450,000 کیوبک فٹ گرم ہوا کے غبارے اڑائے گی۔
"گرم ہوا کے غبارے کے سفر کے لیے مسافروں کو صبح سویرے آنا ہوتا ہے کیونکہ غبارے کی پروازیں عام طور پر صبح کے وقت اُڑتی ہیں جب موسم اچھا اور پرسکون ہوتا ہے۔ پرواز کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹے کا ہوتا ہے۔ ایک بار جب وہ پرواز سے اتریں گے تو واپس ٹاور لنکس گالف کلب کے اڈے پر ایک عمدہ ناشتے سے ان کی تواضع کی جائے گی۔
اسکائی ڈائیونگ کے لیے ڈراپ زون ٹاور لنکس گالف کلب کے اوپر فضائی حدود میں ہے۔ "ہمارے ڈراپ زون اور دوسروں کے درمیان فرق یہ ہے کہ ہمارے پاس دکھانے کے لئے پہاڑوں کے خوبصورت نظارے ہیں ساحلی پٹی، گالف کلب اور بہت ساری خوبصورت جنگلی حیات بھی ہیں۔
جیک نے انکشاف کیا کہ وہ سہولیات کے حتمی نفاذ کے ذریعے کام کر رہے ہیں اور اس کا آغاز بہت جلد ہو گا۔ "ہم ابھی اپنے سوشل میڈیا چینلز کے ساتھ شروعات کر رہے ہیں جبکہ ہماری ویب سائٹ چل رہی ہے اور ہم بہت جلد بکنگ شروع کر دیں گے۔ میں ابھی اس بارے میں کوئی ختمی تاریخ نہیں دے سکتا لیکن ہاں یہ منصوبہ اس سہ ماہی میں شروع ہو جائے گا ” انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ان مہم جوئی کی قیمتیں ظاہر نہیں کی جا سکتیں لیکن یقین دہانی کرائی کہ قیمتیں قابل برداشت ہوں گی۔
شمالی امارات کا علاقہ راس الخیمہ جہاں متحدہ عرب امارات کی بلند ترین چوٹی جبل جیس واقع ہے سیاحت کے شعبے کے مختلف پہلوؤں خاص طور پر ایڈونچر ٹورازم کے ساتھ ساتھ مہمان نوازی پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ جبل جیس دنیا کی سب سے لمبی زپ لائن بھی ہے جس کا ٹریک 2.83 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔
سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے سیاحت کے حکام اور ماسٹر ڈویلپر مرجان نے منگل کو اعلان کیا کہ لاس ویگاس میں قائم ہوٹل اور کیسینو آپریٹر وین ریزورٹس نے 2026 تک راس الخیمہ کے ساحل پر 1,000 کمروں پر مشتمل ریزورٹ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ راس الخیمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک نئے ڈویژن کی تشکیل کا بھی اعلان کیا ہے جو "انٹیگریٹڈ ریزورٹس” کو ریگولیٹ کرے گا۔ ان میں ہوٹل آپریشنز، کنونشن کی جگہ، تفریح، ریستوراں اور لاؤنجز، سپا، ریٹیل اور گیمنگ کی سہولیات شامل ہیں۔
"راس الخیمہ متحدہ عرب امارات کے اندر لوگوں کے ساتھ ساتھ باہر سے آنے والے سیاحوں کے لیے قیام کی ایک بہت مشہور جگہ ہے۔ اس میں وہ سب کچھ ہے جو ایک مسافر کے طور پر چاہیے ہوتا ہے جیسے کہ خوبصورت صاف پانی، پہاڑ، ریت کے ٹیلے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ ہمارے تمام ریزورٹس اور ہوٹلوں اور اس علاقے میں آنے والے سیاحوں کی طرف سے خدمات کا بہت خیرمقدم کیا جائے گا۔”