کویت اردو نیوز ، 4 اکتوبر 2023: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی پوتی نے پیرس فیشن ویک میں شرکت کرکے مداحوں کی خوب داد حاصل کی۔
بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی پوتی نے پہلی بار فیشن شو میں شرکت کی۔ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شوبز میں قدم رکھا۔ تاہم اب امیتابھ کی پوتی نے ریمپ پر واک کر کے سنسنی پیدا کر دی ہے۔
انہوں نے ریڈ ڈریس پہن کر ریمپ پر ماڈلنگ کی اور شرکاء کے دل جیت لیے۔ امیتابھ بچن کی پوتی نیویا نیولے نندا نے پیرس فیشن شو میں اپنی پہلی واک کی۔
اس نے شو کے تازہ چہرے کے طور پر حصہ لیا۔ اس فیشن شو میں نیویا کی ماں شویتا اور دادی جیا بچن نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے نیویا کی خوب حوصلہ افزائی کی اور انکی ریمپ پر واک کو سراہا۔