کویت اردو نیوز ، 21 اکتوبر 2023 : بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ انڈین ایئر فورس میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔
ٹی وی شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے نئے ایپی سوڈ میں اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں ان کی لمبی ٹانگوں کی وجہ سے انٹرویو میں مسترد کر دیا گیا تھا۔
امیتابھ بچن نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی تو انہیں نہیں معلوم تھا کہ آگے کیا کرنا ہے اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ دہلی میں رہتے تھے۔
اداکار کے مطابق ایک میجر جنرل نے انہیں فوج میں بھرتی ہونے کا مشورہ دیا اور کوشش کی لیکن وہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہونا چاہتے تھے۔
امیتابھ بچن نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 1969 میں فلم ‘سات ہندوستانی’ سے کیا لیکن انہیں شہرت 1971 کی فلم ‘آنند’ سے ملی۔
54 سال کی طویل شوبز زندگی میں لیجنڈ اداکار نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔